سی این جی مہنگی ،وجہ ڈالر کی قدر میں اضافے

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک)تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ لاہور میں سی این جی مہنگی ہوگئی جبکہ صوبہ پنجاب اور کے پی کے میں بھی سی این 8 روپے کلو مہنگی ہوگئی ہے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 16 روپے کلو اضافہ کر دیا گیا جبکہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ آر ایل این جی پر عائد سیلز ٹیکس میں اضافہ اور خرید مہنگی کردی گئی ہے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے سی این جی مہنگی ہوئی ہے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت سی این جی کو سستا رکھنے کے لئے ایل این جی کی امپورٹ پر بھی فوری طور پر سیلز ٹیکس کم کرے۔