7

10 ماہ کے دوران کراچی سے ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے گزشتہ 10 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردی گئیںِ، صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل 100 فیصد ٹیکس اہداف حاصل کرلیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز سندھ نے جولائی 2021 سے اپریل 2022 تک کی ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردیں۔10 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 110156.029 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چالہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے، رواں مالی سال کے اختتام سے قبل 100 فیصد ٹیکس اہداف حاصل کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں