5

مردہ مرغیاں فروخت کرنے والوں کےخلاف فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاﺅن،4 افراد گرفتار

پشاور(نیوزمارٹ ڈیسک)مردہ مرغیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے کریک ڈاﺅن کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں برآمد کرلی ہیں۔کارروائی میں تین دکانیں سیل کردی گئی ہیں جبکہ چار افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ کہ مردہ مرغیاں ذبح کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو معیاری، محفوظ اور حلال مرغیوں کا گوشت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں