10

نیشنل بینک کے منافع میں تین ماہ کے دوران 28 فیصد اضافہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)کاخالص منافع تین ماہ میں 28 فیصد بڑھ گیا۔ این بی پی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جنوری تامارچ 2022 کے دوران بینک کی خالص آمدن 9.84 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ جنوری تامارچ 2021 کے لئے نیشنل بینک آف پاکستان کو 7.7 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع ہوا تھا۔اس طرح سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں کیلنڈر سال 2022 کے اسی عرصہ میں این بی پی کی بعد ٹیکس آمدنی میں 2.1 ارب روپے یعنی 27.6 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں