12

یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی جاری رکھیں گے،امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان

واشنگٹن(نیوزمارٹ ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ ملٹری ٹرانسپورٹ لیڈرشپ امریکی ذخیرے سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے گی۔محکمہ دفاع نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ “ٹویٹر” پر اپنے اکانٹ کے ذریعے مزید کہا کہ وہ “یوکرین کو فوجی امداد کی ترجیحی درخواستوں کو پورا کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اتحادیوں اور شراکت داروں کے ذریعے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی میں سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک یوکرین کی فوجی ضرورت کے مطابق اس کی معاونت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین کے لیے امریکی معاونت کے نتائج کو محسوس کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں