10

دبئی ایکسپو کے نام پر لوٹ مار ، وزیر اعلیٰ نے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک)دبئی ایکسپو کے نام پر پانچ محکموں سے پیسے بٹورنے کی شکایات پر وزیر ا علیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے مطابق گلگت بلتستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کی درخواست پر وزیر اعلیٰ نے یہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے جو ایک ڈیجیٹل میڈیا ہاﺅس کو پانچ سرکاری محکموں کی جانب سے دبئی ایکسپو کے نام پر مبینہ طور پر سوا کروڑ روپے خلاف ضابطہ ادا کئے معاملے کی چھان بین کرے گی۔ جس کے بعد سی ایم آئی ٹی نے اپنی انکوائری رپورٹ میں اداءئیگی کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا اور رقم واپس لینے کی سفارش کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں