10

جنگلات کی کٹائی کے روک تھام، ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ، اسامہ مجید

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک)ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) ا±سامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ضلع گلگت میں جنگلات کے کٹاو¿ اور روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈی ایف او جنگلات، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور،اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ اور دیگر افیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات موصول ہو ئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویڑنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے سب ڈویڑنوں کے جنگلات کا جائزہ لیں جائزے کے دوران جنگل کی غیر قانونی طور پر کٹائی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاورائی عمل میں لا کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں