10

درہ بابوسر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھل گیا، گا ڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی

چلاس ( نیوزمارٹ ڈیسک )درہ بابوسر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد کے خصوصی احکامات کی روشنی میں بابوسر روڈ پر سے برف ہٹاکر بابوسر ٹاپ تک سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا ہے۔منیجر رستم ایسوسی ایٹ کمپنی بلال نے میڈیا کو بتایا کہ چلاس کی طرف سے بابوسر ٹاپ تک روڈ پر سے برف ہٹا دی گئی ہے جبکہ کاغان کی طرف سے جھلکھڈ تک روڈ کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ہزارہ ڈویڑن اور گلگت بلتستان کے سنگم پر واقع سطح سمندر سے تقریباں 13 ہزار 7 سو فٹ کی بلندی بلندی پر واقع بابو سر ٹاپ کھلتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد بابوسر ٹاپ پہنچ گئی ہے۔منیجر آر اے ڈی سی کے مطابق بابوسر ٹاپ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کر کے شاہراہ کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ بابوسر ناران روڈ کی بحالی کے لئے برف ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں