10

قمرالزمان کائرہ آج ہنزہ میں ششپرگلیشیر صورتحال کا جائزہ لیں گے

گلگت ( نیوزمارٹ ڈیسک )مشیر امور گلگت بلتستان چوہدری قمرالزمان کائرہ گلگت پہنچنے کے بعد ہنزہ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ ششپر گلیشیر صورتحال کا جائزہ لیں گے اور حکام سے بریفنگ۔گلگت ایئر پورٹ پہنچنے پر مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کا صوبائی حکومت کی کسی شخصیت کی جانب سے استقبال نہیں کیا گیا۔ایئر پورٹ پر پیپلزپارٹی کے قائدین کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام جی بی کے امیر مولانا عطاء اللہ شہاب ان کے استقبال کے لئے موجود تھے۔ چیف سیکریٹری ، آئی جی گلگت بلتستان کے علاوہ دیگر افسران نے بھی ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں نجی ہوٹل میں قمرالزمان کائرہ نے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر و اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ، سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن، جمعیت علمائے اسلام کے رکن اسمبلی رحمت خالق، تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر زمان سمیت دیگر رہنماو¿ں سے ملاقات کی اور علاقائی سیاسی صورتحال و دیگر امور پر بات چیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں