12

کابینہ کا 17 واں اجلاس، گلگت بلتستان کیلئے اہم فیصلے منظور

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک )وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 17 واں اجلاس!۔سستا بازار گلگت میں آتشزدگی کے متاثرین کے وزیراعلی کا خصوصی امدادی عید پیکیج منظور ۔خنجراب نیشنل پارک میں کسی کو بھی کمرشل سرگرمی کے لئے زمین کی مستقل یا عارضی منتقلی نہیں ہوگی۔ صرف محکمہ جنگلات کمیونٹی ملکر پارک کی شراکت سے بغیر مستقل تعمیرات کے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کا مجاز ہوگا، کابینہ کا اہم فیصلہ ۔گریڈ 20 سے اوپر کے آفیسران(پروفیسرز و ایسوسی ایٹ پروفیسرز) کے لئے 25 فیصد ڈی آر اے منظور۔محکمہ بلدیات کے ڈیویلپمنٹ کے کنٹجنٹ ملازمین کی تنخواہ کو یکساں کرکے 20000 کرنے کی منظوری دی گئی۔ قبل ازیں ان ملازمین کو 2000 سے 16000 تک تنخواہ دی جاتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں