14

200 بیڈ ہسپتال چلاس کی تعمیر ، کام کی رفتار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

چلاس (نیوزمارٹ ڈیسک )ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے 2 سو بیڈ ہسپتال چلاس کا تفصیلی دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے ہسپتال انتظامیہ, ،محکمہ تعمیرات اور محکمہ برقیات کے حکام کے ہمراہ ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور کام کا معیار چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے موقع پر ہسپتال کے باقی ماندہ کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ کام کی رفتار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا,محکمہ تعمیرات عامہ فوری طور پر ادھورے کام کو مکمل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں