10

ویراٹ کوہلی نے تنقید سے بچنے کیلئے ٹی وی کی آواز ہی بند کردی

نئی دہلی(نیوزمارٹ ڈیسک )سابق بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی نے تنقید سے بچنے کیلیے ٹی وی کی آواز ہی بند کردی۔ان کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، وہ رواں آئی پی ایل سیزن میں تیسری مرتبہ گولڈن ڈک کا شکار ہوئے ، رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے جاری ویڈیو میں کوہلی نے کہا کہ ناقدین وہ محسوس ہی نہیں کرسکتے جو میں کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نہ تو وہ میری جگہ کھیل سکتے اور نہ ہی میری زندگی جی سکتے ہیں، اس لیے ان کی باتیں سننے کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہے،ومیں ناقدین کو خاموش کرنے کیلیے اپنے ٹی وی کی آواز ہی بند کردیتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں