13

گھبرانا نہیں ہے ،ایان علی کا عمران خان کومشورہ

دبئی(نیوزمارٹ ڈیسک) ماڈل ایان علی نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا۔ماڈل ایان علی نے خود سے متعلق عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چئیرمین کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ایان علی کا کہنا تھا کہ میں نے 20 سال کی عمر میں جھوٹے مقدمات لڑے اورجیت چکی۔ امید ہے آپ بھی گھبرائیں گے نہیں۔ دیکھتے ہیں آپ کتنے برداشت کرتے ہیں۔ آپ 4 سال وزیراعظم رہے لیکن پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر آپ کی تقریر اورخبرنہیں بنتی۔ماڈل ایان علی پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے اورعمران خان نے اپنی حالیہ تقریرمیں ایان علی کا حوالہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں