18

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 165 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،این آئی ایچ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 18 ہزار 165 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔جمعہ کو قومی ادارہ صحت( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 165 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 93 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.51 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 115 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں