6

بدامنی پھیلانے والے صرف پاکستان کے ہی نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں،حسان خاور

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ ملک میں بدامنی پھیلانے والے صرف پاکستان کے ہی نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں حسان خاور نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے دھماکے کے باعث جانی اور مالی نقصان پر دلی دکھ ہے۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں، اللہ پاک جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کو صحت عطا فرمائے۔جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اور کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں