8

خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ابوجہل قراردیدیا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو ابوجہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین شکنی اور نااہلی کا حساب تو دینا پڑے گا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو معاشی تباہی اور اغیار کی غلامی کی دلدل میں دھکیلنے والا عمران مافیا سازش منترہ الاپ کر اپنے قومی جرائم سے بری الذمہ نہیں ہوسکتا۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران ابوجہل کو لوٹ مار، اقربا پروری، ناانصافیوں آئین شکنی اور نااہلی کا حساب دینا ہوگا۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اگلا لائحہ عمل تشکیل دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں