6

وزیراعظم کی کراچی دھماکے کی مذمت،جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)کراچی کے علاقے صدر میں گزشتہ شب بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اور کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے علاقے صدر میں بم دھماکے میں ایک شخص کے جاں بحق اور تیرہ افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم بھی دھماکے کی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پرموجود ہے۔دھماکے سے کئی گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں تباہ جب کہ متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں