8

ڈالر 193پر چلا گیا مگر پوری نام نہاد حکومت لندن میں بیٹھی ہے، فواد چودھری

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پوری نام نہاد حکومت لندن میں بیٹھی ہے۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر لکھا کہ پوری نام نہاد حکومت لندن میں بیٹھی ہے اور یہاں روپیہ 193 روپے فی ڈالر پر چلا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں اور پنجاب میں پانی میسر نہیں خریف کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔ یہ مذاق بند کریں، عبوری حکومت بنائیں اور انتخابات کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں