7

امپورٹڈ حکومت عوام کو روٹی دینے نہیں بلکہ چھینے آئی ہے، عمران اسماعیل

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام کو روٹی دینے نہیں بلکہ چھینے آئی ہے۔عمران اسماعیل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈالر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر امپورٹڈ سرکار کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ عوام کو مہنگائی کے من و مٹی دبانے کی تیاریاں ہورہی ہے، امپورٹڈ حکومت عوام کو روٹی دینے نہیں بلکہ چھینے آئی ہے۔عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ڈالر کی قمیتیں بڑھنے سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا، امپورٹڈ حکومت ملک کے معاشی مسائل دیکھنے کی بجائے اپنی معیشت ٹھیک کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں