9

دوسروں سے حساب مانگنے والے پہلے اپنی کرپشن کا جواب دیں، عمر سرفراز چیمہ

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ دوسروں سے حساب مانگنے والے پہلے اپنی کرپشن کا جواب دیں۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ دوسروں سے حساب مانگنے والے پہلے پانامہ ، مقصود چپڑاسی والے اربوں روپے اور اپنے دیگر کرپشن کیسز جو انہوں نے خود ایک دوسرے پر بنائے ہیں اس کا جواب تو دے دیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرا نام خوشامدی، غلام درباری اور آنکھیں بند کرکے تائید کرنے والوں میں شمار نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں