11

ڈالر میں تاریخی اضافے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے معیشت کی تباہی اور ڈالر کی تاریخی بلندی کا مجرم عمران خان کوقرار دے دیا۔مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو مسائل کی دلدل میں عمران خان نے دھنسایا ہے، آج ڈالر میں تاریخی اضافہ ہورہا ہے تو عمران صاحب ذمہ دار ہیں، ڈالر 193 پر عمران خان کی وجہ سے گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمران صاحب نے دستخط کئے جس کی سزا عوام کو مہنگائی کی صورت مل رہی ہے، اپنے معاشی جرائم کو چھپانے کے لئے عمران صاحب کنٹینر پر چڑھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب نے عوام کو مہنگائی دی، اب سب سے زیادہ خود مہنگائی کا شور مچا رہے ہیں، عمران صاحب شور نہ مچائیں، مہنگائی کا جواب دیں، معاشی تباہی کا حساب دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں