11

انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خطرناک حالات کی پیش گوئی کردی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے۔سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ، ان کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیرداخلہ نے لکھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل ہے الیکشن کرائے جائیں ، انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں