12

معاشی بحران سنگین ،پٹرول مہنگاکرنا پڑے گا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد ( نیوزمارٹ ڈیسک )حکومت کے لیے آئی ایم ایف بات چیت مزید مشکل ہوگئی۔ آئی ایم ایف پرانے مطالبے پر قائم ہے کہ پٹرول مہنگا کیے بغیر بات نہیں بنے گی۔ذرائع کے مطابق اس ماہ 16 مئی سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے، پٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دے چکا ہے۔ بجلی مہنگی کرنے کے پلان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں