11

اب الیکشن ہونگے‘ باس اور چپڑاسی پریشان ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک )وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ ہر روز فوجی قیادت کو دعوت دینے والے نے آج پالش اور برش اٹھالیا ہے ،ایک دن گالی، اگلے دن قوالی باس اور چپڑاسی کی سیاسی زندگی کی کل کہانی ہے، اب الیکشن ہی ہوں گے، باس اور چپڑاسی اسی لئے پریشان ہیں ،ملک کی ترقی پر جھاڑو پھیرنے والے اب جمہوری نظام پر جھاڑو پھیرنا چاہتے ہیں،چار سال میں کمر توڑ مہنگائی کرنے والے اب سب سے اونچی آواز میں مہنگائی کے ‘بین’ ڈال رہے ہیں۔ شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا چار سال معیشت تباہ کر کے ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے پہنچانے والے یہ منحوس اعلان بھی آج خود ہی کر رہے ہیں ۔ یہ وہ منحوس کردار ہیں جو ڈالر کی قیمت بڑھنے پر اس لئے خوش ہوتے ہیں کہ انہیں سیاسی فائدے کی خیرات مل جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں