14

فیصلہ مفرور نہیں‘قوم کریگی:اسٹیبلشمنٹ سے پیغامات، بات نہیں کررہا، نمبرز بلاک کر دیئے، عمران خان

مردان(نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی قیادت کون کرےگا؟ فیصلہ کوئی مفرور نہیں عوام کریں گے،جب مجھے سازش کا پتا چلا تو ان لوگوں کے پاس گیا جو سازش روک سکتے تھے،افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا پھروزیر خزانہ شوکت ترین کو بھیجا اور ہدایت کی کہ ا±ن لوگوں کو بتاوجو خود کو نیوٹرل کہتے ہیں کہ کہ حکومت کی تبدیلی سے ملکی معیشت تباہ ہوجائے گی، سازش کرنے والے ایک ایک میر جعفر کی شکل میرے دل پر نقش ہوگئی ہے،حقیقی آزادی کا وقت آگیا، سیاست نہیں کر رہا، انقلاب کیلئے اسلام آباد بلا رہا ہوں، قوم بھرپور ساتھ دے۔مردان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شاندار استقبال پر دل سے شکر گزار ہوں، مردان آنے کا ایک مقصد ہے، آپ سب کو اسلام آباد جانے کے لیے تیار کر رہا ہوں، جب کال دوں تو آپ نے میرے ساتھ اسلام آباد جانا ہے، اسلام آباد سیاست کے لیے نہیں ایک انقلاب کے لیے بلا رہا ہوں، پاکستان کو حقیقی آزادی دلانے کی جدوجہد میں شرکت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ایکسپورٹ میں تاریخی اضافہ کیا، ہم نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا۔ ہماری کورونا کی پالیسی کو دنیا میں سراہا گیا۔ا±ن کا کہنا تھاکہ جب مجھے سازش کا پتا چلا تو ان لوگوں کے پاس گیا جو سازش روک سکتے تھے،افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا وزیر خزانہ شوکت ترین کو بھیجا اور ہدایت کی کہ ا±ن لوگوں کو بتاوجو خود کو نیوٹرل کہتے ہیں کہ ملکی معیشت تباہ ہوجائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہے کس کس آدمی نے سازش کی ہے،سازش کرنے والے ایک ایک میر جعفر کی شکل میرے دل پر نقش ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں