15

شام کے ساحل پر دھماکے، اسرائیل نے ایرانی ہتھیاروں کو نشانہ بنایا

دمشق(نیوزمارٹ ڈیسک)اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے حما کے دیہی علاقوں میں مصیاف کے علاقے میں کم از کم 8 میزائلوں، ہتھیاروں کے ڈپو اور ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد شام کی بندرگاہ طرطوس میں تہران کی وفادار گروپوں کے ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ پر اسرائیلی بمباری کی گئی۔دو دن قبل 11 مئی کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب کے بعد اسرائیلی میزائل مقبوضہ گولان کی سرحد کے قریب قنیطرہ کے شمالی دیہی علاقوں میں واقع قصبے حیدر کے آس پاس کی جگہوں پر گرے جہاں ایران اور حزب اللہ سے وابستہ ملیشیا موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں