12

عوام اور علاقے کا مفاد عزیز: مشکل فیصلوں کا وقت آ گیا،خالد خورشید

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ اخباری صنعت کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ صحافت مظبوط اور یہاں کے صحافی خوشحال ہوں ,حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ ہماری حکومت نے صوبائی اخبارات کو بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری اطلاعات مومن جان کو ہدایت کی کہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں۔یہ باتیں انہوں نے سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے محکمانہ بریفنگ کے بعد کی اس موقعے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اخباری صنعت کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے متعلقہ تنظیموں کی مشاورت سے اقدامات کئے ہیں جس کے نتیجے میں اخبارات کی بروقت ادائیگیاں ہورہی ہے۔ صحت، تعلیم سمیت تمام شعبوں میں انقلابی اصلاحات کئے ہیں جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اخباری صنعت کی بہتری اور بروقت ادائیگیوں کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اس کی وجہ سے اخباری صنعت سے وابستہ لوگوں کو درپیش مسائل حل ہوئے ہیں۔ سابقہ حکومتوں نے اخباری صنعت کو بالکل نظرانداز کیا تھا اور دیوار سے لگایا تھا۔ سابقہ ادوار میں گلگت بلتستان کے مسائل حل کرنے کے بجائے میڈیا کا گلہ گھوٹنے کی کوشش گئی۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو میگا منصوبے شروع کئے اس کی مثال نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں