9

منی لانڈرنگ ‘ وزیراعظم شہباز اور وزیراعلیٰ پنجاب پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ کیس میں ہفتہ کو بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔لاہور کی اسپیشل سنٹرل عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے خلاف شوگر ملز کاروبار کے ذریعے 16ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ ان کے والد پیش نہ ہوئے اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔بلکہ اس کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سامنے بیٹھ کر گواہان کے بیانات لکھوائے۔عدالت نے وزیراعظم کی حاضری معافی کی استدعا منظور کرتے ہوئے 21 مئی کو وزیراعظم اور وزیر اعلی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے دوبارہ طلب کرلیا اور دونوں کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں