12

افارمیشن ٹیکنالوجی سے تیز رفتار ترقی ممکن ہے،صدر علوی

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبہ کو ترجیح دے کر پاکستان کم وقت میں ترقی کی منازل طے کرسکتا ہے، آئی ٹی کے شعبہ کا ملکی معیشت کی ترقی اورلوگوں کو روزگار کی فراہمی میں نمایاں کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں فاطمہ جناح پارک میں ”فیوچر فری لانس فیسٹ 2022“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام جے ایس بینک نے پاکستان فری لانس ایسوسی ایشن اور دیگر اداروں کے اشتراک سے کیا تھا۔ تقریب میں سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے چیئرمین عامر ہاشمی اور جے ایس بینک کے عمران حلیم شیخ سمیت مختلف اداروں کے سی ای اوز اور آئی ٹی کے ماہرین نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کا جذبہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائے گا، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں ترقی سے پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں