11

کوئی ہلاکت ہوئی تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت جو آگ لگا رہی ہے وہ سیالکوٹ تک محدود نہیں رہے گی،کوئی ہلاکت ہوئی تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی، کارکن اس قسم کے ہتھکنڈوں کے خلاف تیار ہو جائیں۔ سیالکوٹ جلسے کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ رات تک سب ٹھیک چل رہا تھا، اوپر سے ایک فون آیا اور انتظامیہ کا رویہ تبدیل ہو گیا۔ انہوںنے کہاکہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہ ماحول کو خراب کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں،ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور انہیں بلاجواز گرفتار کیوں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں