12

عمران باز آ جاؤ ورنہ چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہمیں دبا لے میں آئے گا، جب قانون حرکت میں آئے گا تو تمہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی غلط فہمی میں ہیں کہ وہ ہمیں دبا میں لے آئیں گے، ہم صرف اللہ کا دبا قبول کرتے ہیں یا اپنی عوام کا، عمران نیازی کو آج خبردار کرتا ہوں کہ آپ آئین اور عدالت کے فیصلوں کو نہیں مانتے اور اداروں کا مذاق اڑاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کل انتظامیہ نے 3 گھنٹے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیے کیونکہ سیالکوٹ میں جلسے کے مقام پر مسیحی برادری کو تحفظات ہیں، انتظامیہ نے تحریک انصاف کو متبادل جگہ کی پیشکش کی لیکن انہوں نے ہٹ دھرمی کی دراصل عمران نیازی خون خرابہ چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں