13

مہنگائی چیلنج‘عوام کو ہر صورت ریلیف دینا ہوگا، وزیر خارجہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو ہر صورت میں ریلیف دینا ہوگا۔وزیر خارجہ کی زیرصدارت پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا کا اجلاس ہوا جس میں وزرا نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی۔بلاول کو پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وزرا نے فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے وزرا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو خود تک اور اپنے دفتر تک رسائی میں تسلسل رکھیں۔ کراچی میں گزشتہ دنوں چینی اساتذہ حملے میں مارے گئے، کراچی میں چینی شہری دہشتگردی کا نشانہ بنے، دہشتگردی کے واقعہ میں چینی شہریوں کی اموات پر دکھ ہے، چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، پاک چین دوستی ریاست اور عوام کی سطح پر ہے، چینی شہری ہمارے مہمان ہیں، ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، مذہب کا استعمال کر کے ہمارے شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں