16

قتل کی سازش،ویڈیو ریکارڈ: ذمہ داروں کا تعین،مجھے کچھ ہواتو 1 ایک نام سامنے آ جائیگا،عمران خان

سیالکوٹ(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف بند کمروں کے اندر سازش ہورہی ہے کہ عمران خان کی جان لے لی جائے، اس سازش کا مجھے پہلے سے پتا تھا ، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گیسیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اللہ تیری عبادت اورتیرے سے مدد مانگتے ہیں، کسی انسان اورکسی سپرپاورکے سامنے ہم نہیں جھکتے، ہم دنیا کے سب سے عظیم لیڈرکی امت ہے۔ نوازشریف جتنے بزدل تم اتنی ہی تمہاری پارٹی ہے، ہماری حکومت نے ایک دفعہ بھی ان کے جلسے،لانگ مارچ روکنے کی کوشش نہیں کی،سی ٹی آئی گرانڈ جلسہ کے خلاف کریک ڈان اور گرفتاریوں کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے کچہری چوک اور جناح ہاس کے باہر احتجاج کیا۔اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جیلیں بھرنے کیلئے تیار ہیں، گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں۔ ڈی سی سیالکوٹ عمران قریشی نے کہا کہ یہ گرانڈ نجی ملکیت ہے، پی ٹی آئی شہر میں جہاں کہے گی جلسے کیلئے سہولیات فراہم کریں گے جبکہ ڈی پی او نے کہا عدالت نے ڈی سی کو دونوں فریقین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا کہا۔جلسے کے انتظامات درہم برہم کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے ردعمل میں کہا کہ ریاستی طاقت کے استعمال پر افسوس ہوا، عمران خان نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا ایکشن اشتعال انگیز ہے لیکن غیر متوقع نہیں، تحریک انصاف کو آئینی اور قانونی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں