12

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ

نیویارک(نیوزمارٹ ڈیسک)امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ طلب میں اضافہ اور کئی ملکوں کو تیل کی ترسیل میں درپیش مشکلات ہیں۔نیویارک میں وقفے پر برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 3.59 ڈالر یعنی 3 فیصد بڑھ کر124.16 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 3.49 ڈالر یعنی 2.9 فیصد اضافے کے ساتھ 122.90 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں