نئی دہلی(نیوزمارٹ ڈیسک)بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے اسلام مخالف گستاخانہ بیانات سامنے آنے کے بعد عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے بھارت کے بڑے شہروں میں خودکش حملوں کی دھمکی دی ہے۔جبکہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے القاعدہ کی دھمکی کے بعد تمام ریاستوں اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
