11

ایران کی جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے نئی تجویز پیش

تہران(نیوزمارٹ ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایک نئی تجویز امریکا کے سامنے پیش کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دو دن پہلے ہم نے ویانا مذاکرات کی راہ کھولنے کے لیے تجاویز کا ایک نیا پیکج پیش کیا تھا۔ ہم مذاکرات اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی [IAEA] کے فیصلے کو سیاسی دباؤ کے تحت نہیں چھوڑیں گے۔ایرانی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ان کا ملک اگلے چند گھنٹوں کے اندر اندر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کئے جانے والے قانونی اقدامات کے پیکج کو روبعمل لائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں