13

بجٹ اچھا آرہا ہے،عوام کو ریلیف ملے گا، ایف بی آر

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ اس دفعہ بڑا اچھا بجٹ آرہا ہے جس میں عوام کے لیے ریلیف ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو اچھا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ بجٹ میں عوام کے لیے ریلیف ہے۔دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کیمطابق آئندہ بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکسزکو کم کیا جائے گا اور جن ود ہولڈنگ ٹیکسز سے آمدن نہیں ہورہی انہیں ختم کیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس برقرار رہیں گے اور ودہولڈنگ ٹیکس کے ذریعے ڈاکیومینٹیشن جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں