13

پنجاب: فلور ملز کے مطالبات تسلیم، آٹا سپلائی شروع

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) محکمہ خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ملز نے ہڑتال ختم کردی جبکہ محکمہ خوراک نجی گندم سے تیار آٹے کی دوسرے صوبوں کو ترسیل کیلئے پرمٹ جاری کرے گا۔فلور ملز ایسوسی ایشن گروپ کیرہنما عاصم رضا نے بتایا کہ ڈائریکٹر فوڈ سے مذاکرات کامیاب ہونے اور مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد پنجاب بھر کی فلورملز معمول کے مطابق سرکاری گندم کی پسائی اور آٹا سپلائی کریں گی۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا تھا کہ پنجاب کی آٹے کی ضروریات کیلئے 16700 ٹن کوٹہ ناکافی ہے جسے بڑھا کر کم از کم21 ہزار ٹن یومیہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں