16

لوڈشیڈنگ پر عدالتوں کو فیصلہ نہیں دینا چاہئے‘ لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ لیسکو چیف اپنی زمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے، عدالت لیسکو چیف سمیت ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں