9

وزیر داخلہ کیخلاف اندراج مقدمہ کا فیصلہ معطل،فریقین سے جواب طلب

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف اندراج مقدمہ کا فیصلہ معطل کر دیا۔سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کے الزام پر رانا ثنااللہ اور پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔کانسٹیبل محمد اسلم نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں