15

انقلاب ضمانتیں کروارہا، مدت پوری کرکے ہی الیکشن کرائیں گے،مریم نواز

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے لانگ مارچ میں عمران خان کو تاریخی شکست سے دوچار کیا، اب انقلاب ضمانتیں کروا رہا ہے، مدت پوری کرکے ہی الیکشن کی طرف جائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے۔ رانا ثنا اللہ نے لانگ مارچ میں عمران خان کو تاریخی شکست سے دوچار کیا، اب انقلاب ضمانت لے کر سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے، رانا ثناء راہ دیکھ رہے ہیں یہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں، جب یہ جھتہ اسلام آباد کا رخ کرے تو ہم انہیں بتا دیں کہ ہم ان کے دباؤ میں نہیں آنے والے۔انہوں نے کہا ہے کہ بنی گالہ کا نام منی گالہ ہونا چاہیئے، ایک تالہ کھلوانے کے لیے خاتون اول کو پانچ قیراط ہیرا دے دیا، آپ ہیرے پہنیں ساری انگلیوں میں پہنیں مگر اپنے پیسوں سے عوام کے پیسوں سے نہیں، ملک ریاض نے پیسے دیے انہیں جواب دے ہونا چاہیئے، سوال ان سے کرنا چاہئے جس نے میرٹ کے بجائے پیسے دے کر کام کروانے کا کلچر پرموٹ کیا، سوال ان سے کیا جائے جس نے پورا صوبہ فرح گوگی کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں