14

وزیرخزانہ 9500 ارب روپے کابجٹ جمعہ کو پیش کریں گے

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آئندہ مالی سال 23-2022کا بجٹ کل پیش کریں گے۔وفاقی بجٹ 23-2022کا کل حجم 9500 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔آئندہ بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 8894 جبکہ وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو آئندہ سال 7255ارب کا ٹیکس جمع کرے گا۔نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ رکھا گیا ہے۔بجٹ میں آر ایل این جی کی مد میں 20 ارب روپے کی سبسڈی مختص کیے جائیں گے۔ زیر ریٹڈ سیکٹر کو ایل این جی کی فراہمی پر سبسڈی دی جائے گی۔بجٹ میں صنعتوں کے لیے 52 ارب روپے کی سبسڈی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں