16

لوڈشیڈنگ خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے،شہباز شریف

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کوملک میں بجلی کی بجلی کی طلب و کھپت کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاو نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو وزارت توانائی کے حکام نے ملک میں لوڈ شیڈنگ کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی طلب اور کھپت کے تازہ ترین اعدادوشمار معلوم کئے اور مختلف فیڈرز پر بجلی کی ترسیل کی صورتحال دریافت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا ہے، عوام کی مشکلات کو کم ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں