15

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے نیسلے مینجمنٹ کی اہم ملاقات

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک )چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے نیسلے مینجمنٹ کی اہم ملاقات،گلگت بلتستان میں ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا،سٹی پارک گلگت میں ری سائیکل پلاسٹک سے تیار کردہ بنچ اور ڈبے نصب کرنے،ہنزہ میں GBWMC کے ذریعے ری سائیکلر کے انتخاب کے عمل کو مکمل کرنے،رواں سال سکردو میں اپنے منصوبے کا آغاز کرنے اور اسکولوں میں بچوں کے لیئے نیوٹریشن لائبریری کے قیام کے علاو¿ہ دیگر پراجیکٹس سے متعلق اتفاق کیا گیا۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے نیسلے منیجمنٹ ٹیم کے ساتھ میٹنگ ہوئی جہاں۔ نیسلے منیجمنٹ نے گلگت بلتستان نیوٹریشن آگاہی پروگرام بھی شروع کرے گا۔نیسلے برائے صحت مند بچوں کے لیے باہمی رضامندی سے شہروں میں اسکولوں کے بچوں کے لئے نیوٹریشن لائبریری کیلئے بھی بات کی۔اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے نیسلے مینجمنٹ کو ان کے اقدامات کی کامیابی اور پائیداری کے لیئے اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں