13

GBمیں امن محبت اتحاد کیلئے کھیلوں کا انعقاد قابلِ ستائش ہے،فتح اللہ

گلگت نیوزمارٹ ڈیسک)گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے لالک جان اسٹیڈیم گلگت میں انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیرِ اطلاعات منصوبہ بندی و ترقی فتح اللہ خان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت اور انکے ساتھ صوبائی م±شیرِ خوراک شمس الحق لون کی بطور میرِ محفل شرکت۔اس دوران گلگت اور استور کی ٹیمیں مدمقابل رہی اور ایک شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلگت کی ٹیم فاتح قرار پائی، شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی جن کا جوش و خروش قابلِ دید تھا۔ اس موقع پر اس تقریب کے کامیاب اختتام پر مہمانِ خصوصی فتح اللہ خان اور میرِ محفل شمس الحق لون نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گلگت کی فاتح ٹیم و دیگر منتظمین کو خصوصی مبارکباد دی گئی۔ صوبائی وزیر فتح اللہ خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن محبت اتحاد کو قائم رکھنے کیلئے ایسے خوشگوار صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد کرنا قابلِ ستائش ہے، تعلیم اور سماجی سرگرمیوں کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوان اپنا قیمتی وقت تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور مثبت سرگرمیوں پر مرکوز کریں اور ایک صحت مند خطے کی بنیاد رکھنے میں اپنا معاشرتی کردار ادا کریں اس سلسلے میں ہماری صوبائی حکومت ہمیشہ آپ کے ساتھ تعاون و مکمل معاونت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں