16

وزیراعلیٰ کی کوششیں بار آور: گلگت بلتستان کی گندم سبسڈی بحال

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک )گندم سبسڈی میں کٹوتی کے حوالے سے وزیراعلی ٰگلگت بلتستان خالد خورشید کا دو ٹوک موقف کام کرگیا ۔وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی نے گندم سبسڈی بحال کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔پاسکو کو ہدایت دی گئی ہے کہ گلگت بلتستان کو معیاری آٹا فراہم کرنے کیلئے کم از کم 50 فیصد مقامی گندم خریدی جائے۔ اگلے سال سے گلگت بلتستان کو 100 فیصد مقامی گندم فراہم کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی نے گلگت بلتستان کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 10000 میٹرک ٹن مزید گندم کی فراہمی کا معاملہ ECC میں اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔اس حوالے سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔واضح رہے کہ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان کے لئے گندم سبسڈی سمیت ریگولر و ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کو ناقابل قبول قرار دیکر ہر ممکن اقدام اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ اور وفاق سے اس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں وفاق نے گندم سبسڈی کی بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں