17

چلاس سیف سٹی : سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع کردیا گیا

چلاس ( نیوزمارٹ ڈیسک )ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چلاس حسین شاہ نے ڈسٹرکٹ قانون گو عاقب کے ہمراہ چلاس شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے سائڈ وزٹ کیا اور بنک منیجر کیساتھ اہم میٹنگ کی۔میٹنگ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے ٹیکنکل ٹیم کے ہمراہ کیمروں کی انسٹالیشن کیلئے سائڈ سلکیشن کی گئی اور موقع پر ٹھیکیدار کو منصوبے پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔اب اسی ماڈل کے تحت شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع ہوچکا ہے۔عوام الناس اور ضلع انتظامیہ پرائیویٹ بنکوں کے مشکور ہے جنہوں نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اور امن و امان برقرار کھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ دیامر کے ساتھ ملکر اس اہم منصوبے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں