14

کے الیکٹرک کو بجلی کی قیمت چھ روپے چالیس پیسے روپے فی یونٹ بڑھانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد،کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے اپریل 2021 اور مارچ 2022 کے درمیان سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ(کیو ٹی اے)کے تحت کے-الیکٹرک کے ٹیرف میں تقریبا 6.40 روپے فی یونٹ اضافے کا تعینکردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کے ترجمان نے وضاحت کی کہ ٹیرف میں اضافہ صارفین پر اثرانداز نہیں ہوگا کیونکہ یہ ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی (ٹی ڈی ایس)کا حصہ بنے گا جو قومی یکساں ٹیرف کی وجہ سے حکومت کی جانب سے بجٹ سے باہر ادا کی جائے گی۔اس کے علاوہ متغیر او اینڈ ایم میں ماہانہ تغیرات اور توانائی کی قیمت خرید کے مقررہ اخراجات کو بھی ہر سہ ماہی میں ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔ان تغیرات کا اثر اگلی سہ ماہی میں فروخت کیے جانے والے متوقع یونٹوں اور ٹیرف کے شیڈول میں ایڈجسٹ کیے جانے کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں