14

شاہد خاقان عباسی نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیا ہے۔بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاس پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا اگر عالمی سطح پر قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ہمیں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانی پڑے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت پیٹرول پر 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 28 روپے فی لیٹر سبسڈی ہے، یہ سبسڈی نہیں بلکہ قرض بڑھ رہا ہے، وقت کے ساتھ یہ قیمتیں ایڈجسٹ کرنی پڑیں گی یا بڑھانی پڑیں گی۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں جتنا ممکن ہو سکا ریلیف دیں گے، تیل کی جو قیمت خرید ہے اسی پر بیچنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں