12

ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا عذاب، کراچی18 ،بلوچستان میں20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری

کوئٹہ،کراچی،لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 6 سے 18 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے۔نارتھ کراچی ، سرجانی ٹان ، لیاقت آباد اور گلستان جوہر میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جب کہ گلزار ہجری، اسکیم 33 ،اورنگی ٹان اور صفورہ چوک کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد 8 سے 12 گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ سہہ رہے ہیں۔ کراچی میں ہونے والی لود شیڈنگ پر ترجمان واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی فراہمی کا آپریشن بھی متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈرنٹس تک پانی کی سپلائی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہے، عوامی مشکلات کو کم ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں